کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ستائیس سالہ پولیس اہلکار محمد صادق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں کمپیوٹر آپریٹر بتایا جاتا ہے۔ انہیں کلی شابو میں گھر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ زخمی کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی کو ایک گولی کندھے پر لگی ہے۔ جائے وقوعہ سے پولیس کو نائن ایم ایم کے دو خالی خول ملے ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے تاہم واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔