|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر ایک گاڑی سے تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق منگل کو دوپہر کے قت تھانہ کیچی بیگ کی حدود میں قمبرانی کے علاقے کلی باریزئی میں ویرانے میں کھڑی کی گئی گلابی رنگ کی وٹز کار سے ایک شخص کی لا ش ملی ہے جسے سر اور جسم کے باقی حصوں میں گولیاں مار کرقتل کیا گیا۔ لاش کئی گھنٹے پرانی تھی جوتحویل میں لیکر سول اسپتال پہنچائی گئی۔ مقتول کی شناخت خالد اکرم ولد محمد اکرم کے نام سے ہوئی ہے جو ہزارہ ٹاؤن کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ مقتول کے رشتہ داروں نے پولیس کو بتایا ہے کہ خالد اکرم ایک روز قبل لاپتہ ہوا تھا۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔