کوئٹہ + سبی : ضلع نصیرآباد اور سبی میں مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بناء پر تین افراد قتل کردیااورفرارہوگئے ۔پولیس کے مطابق نصیر آبادکی تحصیل چھتر میں امیر بخش شاہ کہری کے ٹیوب ویل کیمپ پر رہائش پذیر راحب شاہ اور ہنداشاہ کہری کونامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ دریں اثناء سبی کے قریب گاؤں شدن زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عبد الغنی کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی غلام جیلانی نے بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش قبضے میں لی اور ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا جبکہ سٹی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے شہر کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔