|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ مردم شماری کے حوالے سے بلوچوں کو شناختی کارڈ کا اجراء ناگزیر امر ہے قومی تشخص کی بقاء ہمارا اولین و قومی فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ سرزمین بلوچستان پر بسنے والے بلوچوں کے بنیادی حقوق پر سوالیہ نشان رہا ہے۔لاکھوں بلوچ خاندانوں کی دوبارہ آبائی علاقوں میں یقینی بنایا جائے 60فیصد بلوچ جو شناختی کارڈز سے محروم ہیں ان کے شناختی کارڈز بنائے جائیں ،صوبائی حکومت افغان مہاجرین کے شناختی کارڈز کے اجراء کیلئے تگ و دود کررہی ہے اسی طرح پاسپورٹ آفس اور غیر قانونی طریقے سے انتخابی فہرستوں میں نام درست درج کرانے کی کوشش کی جارہی ہے نادرا اور پاسپورٹ آفس کے حکام سیاسی و حکومت دباؤ کا شکار ہیں جو غیرقانونی غیر آئینی اقدام ہے جبکہ دوسری جانب 60فیصد بلوچ شناختی کارڈز سے محروم ہیں اس حوالے سے ارباب اختیار کوئی قدم نہیں اٹھارہے ہیں مرکزی حکومت اس امر کا نوٹس لے ساڑھے پانچ لاکھ افغان خاندانوں کی موجودگی میں ہم کیوں مردم شماری کرائیں ،جبکہ 10لاکھ سے زائد بلوچ اپنے علاقوں میں موجود نہیں تو یہ کہاں کا انصاف ہوگا کہ مردم شماری کرائی جائے کیا یہ صاف شفاف مردم شماری ہوگی ان تمام عوامل کو حکمران سمجھتے ہوئے بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔