کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فخر افغان با چا خان، رہبر تحریک خان عبدالولی خان کا برپا کر دہ تحریک ہی پشتونوں اور خطے کے تمام مسائل کے حل اور ادراک رکھتی ہے لہٰذا تمام دعوے اور وعدے جذبات، نفرت اور مذہبی منا فرت کی بنیاد پر رکھی گئی جو قت گزرنے کے ساتھ دم توڑ چکی ہے قوم اور مذہب کے لہواؤں نے ذاتی گروہی مفادات کو مقصد بنا لیا چند سیٹوں اور حلقوں کی خاطر برادر اقوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنیوالے قوم کے سامنے عیاں ہو چکے پشتون نووجان علم وہنر کے زیور سے لیس ہو کر نئی دنیا کے نئے چیلنجوں کا مقابلہ کر نے کیلئے کمر بستہ ہو جائے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن جوان بازو ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، صوبائی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری نظام ا لدین کاکڑ، مرکزی چیئرمین محسن خان داوڑ نومنتخب صدر سید خلیل آغا ضلع کوئٹہ صدر ملک ابراہیم کاسی، اراکین مرکزی کمیٹی رشید خان ناصر، جاوید کاکڑ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمال الدین رشتیا، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ما بت کاکا، پی ایس ایف صوبائی چیئرمین شہباز ایسوٹ، عمر علی بادیزئی نے کوئٹہ پریس کلب میں نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے کونسل سیشن تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کے دوران کیا اس سے پہلے اتفاق رائے سے نیشنل ی وتھ آرگنائزیشن صوبائی کا بینہ کا چناؤ کیا گیا جس کے مطابق سید خلیل آغا صوبائی صدر، انعام اللہ کاسی جنرل سیکرٹری، سینئر نائب صدر عمر علی بادیزئی، نائب صدر صدام ناصر، عصمت کاکڑ، طیب اللہ، محمد شاہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید سمیع اللہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ساجد میانی، جوائنٹ سیکرٹری عظمت اللہ کاکڑ، شمس اللہ وردگ، انعام بابر، اسرار احمد، سیکرٹری کھیل وثقافت ڈاکٹر عصمت کاکڑ، صوبائی پریس سیکرٹری منیراحمد بازئی، سیکرٹری فنانس وسیم آغا منتخب قرار پائے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی قائدین نے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے نومنتخب صوبائی قیادت کو مبارکباد دی۔