راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھٹی مردم شماری پلان کی منظوری دے دی۔ پاک فوج کے دو لاکھ جوان مردم شماری کے عمل میں فرائض سرانجام دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابقفوج اب باقاعدہ طور پر ملک کی چھٹی مردم شماری کے لیے نگرانی میں شامل ہوگی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مردم وخانہ شماری میں مدد کے پلان کی منظوری دے دی جس کے تحت مردم شماری کے لیے پاک فوج کے 2 لاکھ جوان تعینات ہوں گے۔ترجمان کے مطابق مردم شماری کے لئے پاک فوج کے جوانوں کے علاوہ دیگر فورسز کے جوان بھی تعینات ہوں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج مردم شماری میں دیگر اداروں کے افراد کے ساتھ تعاون کرے گی جب کہ فوج دوسری سکیورٹی کی ذمے داریاں بھی اداکرتی رہے گی۔