|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2017

اسلام آباد:قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے بلوچستان کے عوام کیلئے 10ایمبولینسوں کا تحفہ دے دیا،قطر کے سفیر نے ایمبولینسوں کی چابیاں وزیرسیفران عبدالقادر بلوچ کے حوالے کیں۔جمعرات کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد نے بلوچستان کے عوام کیلئے 10ایمبولینسوں کی چابیاں وزیرسیفران عبدالقادر بلوچ کے حوالے کیں۔قطر کی جانب سے دی گئی ایمبولینسیں جدید سہولتوں سے آراستہ ہیں۔اس موقع پر عبدالقادر بلوچ نے کہاکہ پاکستان اور قطر کے عشروں پر محیط برادرانہ اور سفارتی تعلقات ہیں،ایمبولینسیں خاران اور واشک کے عوام کیلئے بہترین تحفہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایمبولینسوں سے دوردراز علاقوں کے مریض مستفید ہوں گے۔