کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکورٹی فورسز پر بم حملہ 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے ضلعی ہیڈکوار تربت سے ستراسی کلو میٹر دور تمپ میں خیر آباد کے مقام پر اس وقت دھماکا کیا گیا جب وہاں سے ایف سی مکران اسکاؤٹس 63ونگ اور حساس ادارے کا قافلہ گزررہا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ اس میں سوار سات اہلکار زخمی ہوئے زخمیوں میں نائب صوبیدار ولی محمد، سپاہی حامد ، سپاہی عبدالقیوم، سپاہی حبیب ڈارئیورہیبت خان، سپاہی کرامت اللہ ، اور دوست محمد شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے تربت منتقل کردیا گیا زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے قافلہ سرچ آپریشن کے بعد واپس تربت جارہا تھا۔