کوئٹہ: اربوں روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی خالد لانگو نے وہیل چیئر پر اسمبلی اجلاس میں شرکت کی پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ محض نئے چیف سیکرٹری کو مبارک باد دینے کے لیے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہیں مگر وہ اجلاس میں شریک نہیں ہیںآن لائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ بے حسی کی بھی ایک حد ہوتی ہے جو کہ ہماری حکومت اور اتحادی اس سے بھی گزر چکے ہیں اگست کے مہینے میں وزیر پی اینڈ ڈی نے فلورآف دی ہاؤس یقین دہانی کرائی تھی کہ خالق آباد اور قلات کے فنڈزکا مسئلہ حل کیا جائے گا اس کے بعد پھر میں نے اکتوبر میں اسمبلی اجلاس کے دوران معاملہ کو اٹھایا لیکن معلوم نہیں کیوں لکپاس اور بولان سے اس طرف اور خاص کر خالق آباد اور قلات کے فنڈز ریلیز کرنے پر پی اینڈ ڈی اور وزیر صاحب کے ہاتھ کپکپاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر رواں اجلاس کے دوران خالق آباد اور قلات کے سرنڈر شدہ فنڈز ریلیز نہ کئے گئے تو وہ بھوک ہڑتال کریں گے اور ساتھ ساتھ احتجاج اور دھرنے بھی ہوں گے اس کے بعد وہ احتجاجاً اسمبلی سے واک آؤٹ کرکے چلے گئے ۔