|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2017

کوئٹہ: ریجنل پولیس آفیسر لورالائی نے رشوت خوری کے الزام میں پولیس کے تین ملازمین کو معطل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق معطل ہونے والوں میں دو اے ایس آئی اور ایک ہیڈ کانسٹیبل شامل ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اشتہاری ملزم سے کلاشنکوف پکڑ کر بعد میں ساٹھ ہزار روپے کے عیوض واپس کردیا تھا۔ ڈی آئی جی لورالائی عبداللہ خان نے تینوں اہلکاروں کو معطل کرکے پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔