نوکنڈی: پاک ایران سرحد کچھاؤ کے مقام پر پاکستانی حدود میں فائر کیے گئے گولوں کی جگہ کا پاکستانی اور ایرانی حکام نے معائنہ کیا تفصیلات کیمطابق اسٹنٹ کمشنر مہراللہ بادینی ،رسالدار میجر اکبرخان سنجرانی،ایف سی سیندک ونگ کمانڈر نے ایرانی حکام کے ہمراہ گزشتہ دنوں پاکستانی حدود میں فائر کیے گئے مارٹر گولوں کی جگہے کا معائنہ کیا ،جہاں ایرانی حکام نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا کہ ایران کی سرزمین سے پاکستانی حدود میں کوئی راکٹ فائر نہیں ہوئے ہیں کوئی تیسری قوت ہمارے درمیان پھوٹ ڈالکر انتشار پیدا کرنے کی سازشیں کررہی ہیں انہوں نے کہا ایران اپنے حوالے سے تحقیقات کرکے پاکستانی حکام کو مطمئن کرنے کی بھرپور کوشش کرئیگا۔