|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2017

کوئٹہ : لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2590دن ہوگئے کیمپ میں آئے ہوئے تربت کے ایک وفد سے وائس فار بلوچ مسنگ پرنسز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ قومی تحریک فورسز کی تشدد کے باوجود جاری ، ساری ہے ریاست آئے روز نئے حکمت عملیاں بنا کر بلوچ نوجوانوں خواتین کو غائب کرتیں ہیں، ماما قدیر بلوچ نے مزید کہاکہ جب کوئی بھی فرد اس کے ظلم کے خلاف آواز بلند کرلے کہ دنیا بلوچ قوم کے غلام بارے متوجہ بہوجائے کہ یہ قوم اور اس کے ادارے ظلم زیادتی کر رہے ہیں تو وہ نہ صرف اس کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں بلکہ اس قوم کو ذلیل خوار کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔