کوئٹہ: بلوچ قوم دوست اور آزادی پسندرہنما ء ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ریاستی فورسز کے ہاتھوں بلوچستان سے 40ہزار سے زائدمرد‘خواتین و بچے اغواء لاپتہ اور قتل ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچ مسئلے پر اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کی غفلت نے اس خطے میں ایک بڑے انسانی بحران کو جنم دیا ہے بلوچ رہنماء نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ مہذب دنیا اور باشعور لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نسل کشی کو روکنے کیلئے ہماری مدد کریں۔