کوئٹہ: کوئٹہ کی مقامی عدالت نے قتل اور ڈکیتی کا جرم ثابت ہونے پر چھ ملزمان کو عمر قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ملزمان منور احمد ،خان عرف ٹپوس ،عبدالطیف ،نوراحمد نے دو دیگر مفرور ملزمان کے ساتھ ملکر وکئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ کاکڑ ٹاؤن میں واقع گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر قیصر رشید کو قتل کیا ۔پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شواہد کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر چاروں ملزمان کو عمر قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزمان کو مزید چھ چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ ملزمان کے مفرور ساتھیوں غلام قادر اور محمد انور سے متعلق مقدمہ کا فیصلہ بعد میں سنایا جائیگا۔