|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر نامعلوم افراد کی جانب سے چھوٹے ہتھیاروں کی مدد سے کئے گئے حملے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام ایف سی 126ونگ کا 27اہلکاروں پر مشتمل قافلہ ونگ ہیڈکوارٹر آبسر سے سامی پوسٹ کی طرف جارہا تھا۔ راستے میں ونگ ہیڈکوارٹر سے تقریباً 30کلومیٹر دور جنوب میں آر ڈی22کے قریب گھات لگائے نامعلوم حملہ آوروں نے قافلے میں شامل گاڑیوں پر اندھا دند فائرنگ کی ۔ حملے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ سپاہی شفقت کو بائیں پنڈلی میں ایک گولی لگی ہے جبکہ حوالدار احمد گل کو سر گاڑی سے ٹکرانے کے سبب چھوٹ لگی۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔