|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2017

نوشکی: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ووفاقی وزیر شپنگ اینڈ پورٹ اتھارٹی سینیٹر میر حاصل خان بزنجو اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ودیگر مرکزی قائدین نوشکی پہنچ گئے،آج میر گل خان نصیر چوک نوشکی پر عظیم الشان جلسہ سے خطاب کرینگے،نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین کا کیشنگی کے مقام پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن وجمالدینی قبیلہ کے سربراہ سردار آصف شیر جمالدینی،ضلعی آرگنائزر خیربخش بلوچ،میر جمعہ خان بادینی ،فاروق بلوچ وبڑی تعداد میں کارکنوں نے استقبال کیا،اوسینکڑوں گاڑیوں کے طویل جلوس کی صورت میں سرکٹ ہاؤس نوشکی پہنچایا،نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین رات نوشکی میں قیام کے بعد صبح پارٹی کے مرکزی جلسہ بمقام میر گل خان نصیر چوک پر جلسہ عام سے خطاب کرینگے،مرکزی قائدین کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی رہنماء میر طاہر بزنجو، سیکرٹری اطلاعات جان محمد بلیدی،خیرجان بلوچ ودیگر بھی موجود تھے،میر گل خان نصیر چوک پر جلسہ عام کے لئے پنڈال سجادیاگیاہے ،جبکہ جلسہ عام کے تیاریاں مکمل کی ہوچکی ہے ،مرکزی جلسہ بیاد میر گل خان نصیر سے وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،میر طاہر بزنجو،صوبائی وزراء رحمت صالح بلوچ،نواب محمد خان شاہوانی،سردار اسلم بزنجو،ایم این اے میر کمال خان بنگلزئی،ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ،یاسمین لہڑی،طاہرہ خورشید ودیگر مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کرینگے۔