|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2017

اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیئر رہنما اورسینیٹرڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کا بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ابابگر بلوچ سے رابطہ کرکے خضدار تربت اور لورالائی میڈیکل کالجز کی غیر فعالیت اور طلبا و طالبات کے احتجاج اور حکومت کی سرد مہری پر اپنے تشویش کا اظہار کیا ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ تعلیم دینا ریاست کی اولین زمہ داری ہے اور بلوچستان میں میڈیکل کالجز کا قیام وقت کی ضرورت ہے چار سال سے حکومت کے دعوے صرف دعوں تک محدود ہیں ہوم ورک کیئے بغیر کالجوں کا اعلان کرنا غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہے بلوچستان نیشنل پارٹی جاری تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے حکومت فوری طور پر طالب علموں کے مسئلے حل کرے بولان میڈیکل کالج کوئٹہ سمیت جھالاوان میڈیکل کالج خضدار ، مکران میڈیکل کالج تربت اور لورالائی میڈیکل کالج کی کلاسوں کا جلد آغاز کرے اور طالب علموں کے تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔