کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع شیرانی میں ایف سی نے خفیہ اطلاع پر کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق شیرانی کے قریب کلی صدو کے پہاڑی علاقے میں ایف سی نے خفیہ اطلاع پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں7عدددستی بم، ایک عدد راکٹ لانچر، 57عدد راکٹ گولے،57عدد راکٹ فیوز،کلاشنکوف، اسنائپرسمیت مختلف اقسام کی بندوقوں کے2400سے زائد کارتوس شامل ہیں۔ تاہم کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔کالعدم تنظیم برآمد شدہ اسلحہ دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں استعمال کرنا چاہتی ہے۔