|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2017

کوئٹہ : فری بلوچستان موومنٹ نے اپنے اعلان نامہ میں کہا ہے کہ پاکستان نے 28مئی 1998میں اپنا ہلاکت خیز ،پرتباہ کن اور گندی بم کا دھماکہ سرزمین بلوچستان کے علاقے چاغی میں کرتے ہوئے بلوچ علاقے کو ہمیشہ کے لیے اَلودہ کردیا اور دھماکہ کی وجہ سے علاقے کے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے ہیں ،1998 سے بین القوامی ماہر علاقے میں دھماکوں کی تابکاری کا جائزہ لینے پر پاکستان سے اجازت مانگ رہے ہیں لیکن انکو اجازت نہیں دہے رہا ہے ،ایٹم بم سے جہاں بلوچ سرزمین متاثر ہوا ہے اور اس انسان کش بم سے بلوچ ،سندھی اور پشتونوں کو خطرہ لاحق ہے وہاں حکمرانوں نے پیسوں کی خاطر جوہری پھیلاوُکرکے اس نے جوہری راز باقی ممالک کو بھی دئے جس میں شمالی کوریا اور ایران سرفہرست ہیں، فری بلوچستان مومنٹ 28مئی کو لندن،جرمنی،سویڈن،ناروئے،کینڈا،اور امریکہ سمیت باقی ممالک میں پاکستانی ایٹمی دھماکوں اور چین اور پاکستان کی مقبوضہ بلوچستان میں چینی اور پنجابی آبادکاری کے خلاف احتجاج کرے گی اور فری بلوچستان مومنٹ تمام آزادی پسند اقوام ،انسانی حقوق کے کارکنان اور نیوکلیئر ہتھیار مخالف گروپ سے التماس کرتا ہے کہ وہ 28مئی کے احتجاج میں شرکت کریں ۔