|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2017

کوئٹہ : مغوی چائنیز کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،جائے وقوعہ سے شواہد اور ملزمان کی شناخت کے لئے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اغواء کاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، شہر سمیت داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام مزید سخت کردیا گیا ہے، خصوصا کالے شیشے والی اور بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی گئی ہے۔