کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے حکم پر کوئٹہ سے چینی باشندوں کے اغواء کے واقعہ پر متعلقہ علاقے کے ڈی ایس پی،جناح ٹاؤن اور گوالمنڈی تھانوں کے ایس ایچ اوز فوری طور پر معطل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق مغوی چینی باشندے گوالمنڈی تھانہ کے علاقہ میں رہائش پذیر تھے جبکہ جناح ٹاؤن میں کام کر رہے تھے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوتاہی کا مرتکب ہونے پر ان افسران کو معطل کر دیا ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا آئی جی پولیس کو کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں چینی باشندوں اور دیگر غیر ملکیوں کے مکمل کوائف تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ غیر ملکیوں کی سیکورٹی کے لیے 24گھنٹے کے اندر ایس او پی تیار کی جائے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی ہے کہ غیر ملکی باشندوں کو اپنی نقل و حمل اور رہائش سے متعلق متعلقہ تھانہ تفصیلات فراہم کرنے کا پابند کیا جائے اور مغوی چینی باشندوں کی فوری اور بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔