کو ئٹہ : نیشنل پارٹی حئی گروپ کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر حئی بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے محکوم اقوام کی حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے گوادر سے لے کر ژوب تک کے عوام کو 70 سالوں تک پسماندہ رکھا گیا اب بھی جو قوتیں اقتدار میں ہے وہ عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی کونسل سیشن کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو حق حاکمیت سے محروم رکھا گیا اور ان پر ناروا فیصلے مسلط کر دیئے گئے ساحل ووسائل پر قبضہ گیریت کے خلاف قونصل سیشن سنگ میل ثابت ہو گا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے بلوچستان کے مفادات کا سودا کر کے خود کو فائدہ پہنچایا مگر صوبے اور عوام کو جتنا نقصان پہنچایا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا ہے کہ ژوب سے لے کر گوادر تک عوام اپنے حقوق کے لئے بیدار ہو چکے ہیں اور اب کسی کو بھی ساحل ووسائل اور حق حاکمیت کو لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے اور عوام کو نا قابل تسخیر قوت بنایا جائیگا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ سب سی بڑی واحد عوامی طاقت ہماری جماعت سے ہو گی کیونکہ عوام کی خدمت کر نے والے کی ہاتھ میں قیادت ہے انہوں نے کہا ہے کہ پشتونوں، بلوچوں اور دیگر محکوم اقوام نے اس ملک کے لئے اپنے جان کے نذرانے پیش کئے مگر افسوس اب بھی بلوچ پشتون کو اپنے کالونی سمجھتے ہیں اس کی ہر گز اجازت نہیں دینگے ۔
انہوں نے کہا ہے بلوچستان کے محکوم اقوام کی حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے گوادر سے لے کر ژوب تک کے عوام کو 70 سالوں تک پسماندہ رکھا گیا اب بھی جو قوتیں اقتدار میں ہے وہ عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔
بلوچستان کے محکوم اقوام کے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہیں عوام آگے آئیں ،ڈاکٹر حئی
وقتِ اشاعت : May 27 – 2017