|

وقتِ اشاعت :   May 30 – 2017

ڈیرہ اللہ یار: نصیر آباد کے علاقے ربیع میں غیرت کے نام پر ایک شخص نے اپنی بیوی سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ،پولیس کے مطابق پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی صدر تھانہ کی حدود میں اللہ داد نامی شخص نے کارو کاری کے الزام میں اپنی بیوی مسماۃ (ش)کواس کے مبینہ آشنا وزیر علی کو فائرنگ کرکے موقع پر قتل کردیا ۔

ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، پولیس نے دونوں لاشوں کو ڈیرہ مراد جمالی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاشیں وثاء کے حوالے کردی گئی ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے تلا ش کا کام شروع کردیا۔