|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2017

قلات :  ضلع کونسل قلات کے چیئرمین شپ کے الیکشن میں مسلم لیگ ن جے یوآئی اتحاد نے میدان مار لیانیشنل پارٹی اور بی این پی اتحاد کو شکست نوابزادہ میر ببرک خان زہری نے چھبیس ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی نیشنل پارٹی کے میر عبداللہ لانگو نے چودہ ووٹ حاصل کیئے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل قلات کے چیئرمین شپ کے لیئے ضلع کونسل حال میں ووٹنگ اسسٹنٹ کمشنر قلات ڈاکٹر خدارحیم میروانی تحصیلدار منظور احمد محمد حسنی اسسٹنٹ الیکشن کمشنر محمد ہاشم کی نگرانی میں ہوئے پولنگ دو بجے کے بعد شروع ہوا کل چالیس کونسلران ضلع کونسل قلات نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔

غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے مشترکہ امیدوار اور سابق ضلع کونسل قلات کے چیئرمین نوابزادہ میر ببرک خان زہری بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے انہوں نے چھبیس ووٹ حاصل کیئے.

ان کے مد مقابل نیشنل پارٹی اور بی این پی کے مشترکہ امیدوار اور نیشنل پارٹی کے رہنماء میر عبداللہ جان لانگو نے چودہ ووٹ حاصل کیئے الیکشن انتہائی پر امن ماحول میں ہوئے پولیس اور لیویز سکورٹی کے لیئے بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا تھا۔