|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2017

دبئی امیگریشن حکام نے پاکستانی اور فلپائنی شہریوں کے لیے آئندہ 3 ماہ تک ویزے کے اجرا کو روک دیا۔

مقامی ٹریول ایجنٹ نور محمد نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا، ’ہمیں ہدایت کی گئی ہے کہ یکم جون سے 3 ماہ کے لیے ویزا درخواستیں مسترد کردیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاہم یکم جون سے پہلے جن ٹریول ایجنٹس نے درخواستیں جمع کرائی تھیں ان پر کارروائی کا عمل جاری ہے۔

نور محمد نے بتایا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ دبئی کی حکومت نے اس قسم کے ویزے پر پابندی عائد کی ہے، ماضی میں بھی اسی طرح کی پابندی رمضان کے دوران لگائی گئی تھی۔

پاکستانی نیوز ویب سائٹ پرو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق حالیہ اعلان کے باوجود پاکستانی 14 سے 30 روز کے لیے ویزا کے حصول کی غرض سے درخواست دے سکتے ہیں۔

رپورٹ میں دبئی سے تعلق رکھنے والی ٹریول ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ متحدہ عرب امارت کے دیگر ممالک کے ذریعے درخواستوں کے عمل کے بارے میں سوچ رہے ہیں تاہم اس سے خرچ میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔