|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2017

کو ئٹہ:  فا طمہ جنا ح ہسپتا ل میں کا نگو کے شبے میں 2مر یض دا خل تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے جناح ہسپتال میں کانگو کے شبے میں دو مریض 21سالہ عبدا لجمیل اور 27سالہ عبدا لکریم کو ناک اور منہ سے خون آ نے اور شدید بخار کی شکایت پر کو ئٹہ لا یا گیا ۔

عبدالجمیل کا تعلق چمن جبکہ عبدا لکر یم کا تعلق دکی سے ہے دونوں مریضوں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے کراچی بھجوا دیئے گئے ہیں ڈا کٹر نصیر محمد انچارج شعبہ وبائی امراض فاطمہ جناح ہسپتا ل کے مطابق رواں سا ل کانگو کے شبے میں 23مریض علاج کے لئے فاطمہ جناح ہسپتال لا ئے گئے 5مریضوں میں کا نگوکے وائرس کی تصدیق ہو ئے جبکہ 5مریض جاں بحق ہو ئے جن میں سے 2مریض کانگو کی تصدیق ہو ئی ۔