گوادر : رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن گوادر کا نیوٹاؤن پروجیکٹ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔ ٹرانسفر فیسوں اور ڈیولپمنٹ چارجز میں اضافہ واپس لیا جائے ۔ مظاہرین کا مطالبہ ۔
رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن گوادر کی جانب سے ٹرانسفر فیسوں ، ڈیولپمنٹ چارجز میں اضافے و دیگر مسائل پر نیوٹاؤن کے پروجیکٹ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر فیسوں اور ڈیولپمنٹ چارجز میں اضافہ ناانصافی ہے ۔ حکومت کاروباری حضرات کو ریلیف دینے میں ناکام ہے ۔ انتظامیہ آئے روز مختلف بہانوں سے فیسوں میں اضافہ کرتی ہے جو ہمیں کسی طور قبول نہیں ۔ نیوٹاؤن انتظامیہ سرمایہ کاروں کو تحفظ دے ۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسفر فیسوں اور ڈیولپمنٹ چارجز میں اضافہ واپس لیا جائے اور نیوٹاؤن ، سنگار ، مانبر اور بلوچستان ایمپلائیز ہاؤسنگ اسکیم کے چیرمین مقامی نمائندوں میں سے لئے جائیں ۔ بعد ازاں مظاہرین نے پروجیکٹ ڈائریکٹر نیوٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم اے ڈی سی ریونیو عبدالرزاق ساسولی سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کئے ۔