|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان نرس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج بدستور جاری ہے گزشتہ روز انہوں نے اپنے مطالبات حل کرنے کیلئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات کے حق میں ازخود نوٹس لیکر کارروائی کی جائے۔

احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے گلفام کاکڑ،امیلہ ولیم نے کہا کہ گزشتہ روز اپنے مطالبات کے سلسلے میں چیف جسٹس سے ملاقات کرکے انہیں مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہم نے نرسز کو ہیلتھ پروفیشنل نہیں دیا جارہا ہے 2011سے ہمارے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے ہم انصاف مانگنے آپ کے دروازے پر آئی ہے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں حکومت کو بار بار مطالبات پیش کیے لیکن حکومت ہمارے مطالبات حل کرنے سے گریزاں ہے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری رکھیں گے۔

جب تک ہمیں الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن نہیں دی جاتی غیر قانونی تمام ٹرانسفر کو منسوخ نہیں کرتے ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ ہم ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔