کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے رکن صوبائی اسمبلی میرحمل کلمتی نے ملاقات کی اورسالانہ ترقیاتی پروگرام میں میرانی ڈیم سے گوادر کوپائپ لائن کے ذریعہ پانی کی فراہمی کے منصوبے اورگوادرمیں ڈی سیلینیشن پلانٹ کیلئے 600ملین روپے مختص کرنے پر وزیراعلیٰ کاشکریہ اداکیا۔
انہوں نے گوادر کی ترقی بالخصوص پانی کے مسئلہ کے حل کیلئے وزیراعلیٰ کی کوششوں اوراقدامات کوسراہا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہاکہ گوادر تجارتی اورصنعتی سرگرمیوں کامرکز اورایک جدید شہربننے جارہاہے لہٰذا گوادر کے پانی کے مسئلے کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سے حمل کلمتی کی ملاقات، گوادر کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر شکریہ ادا کیا
وقتِ اشاعت : June 17 – 2017