|

وقتِ اشاعت :   June 17 – 2017

کوئٹہ: این اے260 کوئٹہ۔چاغی۔نوشکی کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے جمع شدہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق این اے 260 کے ضمنی انتخابات میں 36 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور یہ عمل کل بھی جاری رہے گا جس کے بعد 19جون کو منظور شدہ کاغذات پر اپیلیں دائر کی جاسکیں گی20 جون کو دائر شدہ اپیلوں پر ٹربیونل فیصلہ کریگا، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ21 جون ہے جس کے بعد 22 جون کو حتمی امیدواوں کی فہرست جاری کی جائے گی ۔

پولنگ15 جولائی کو ہوگی قومی اسمبلی کی نشست این اے 260 پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔این اے 260 کی خالی نشست پر مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پشتونخواملی عوامی پارٹی،جمعیت علماء اسلام ،بی این مینگل گروپ ،کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہونے کا امکان ہے تینوں جماعتوں میں سے ایک سیاسی جماعت یہ نشست پر کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے ٹیسٹ کیس ہے ۔