ڈیرہ مرادجمالی: ڈیرہ مرادجمالی میں گاڑیوں کے مقامی شورم پر نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ دس سے زائدنئی گاڑیوں کو نقصان تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ایف سی اورپولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ملزمان فرارہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی قومی شاہرہ پولیس چوکی کے قریب میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میر غلام نبی عمرانی کے بھائی میر لیاقت علی عمرانی کار اینڈ ٹریکٹر شورم پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کی فائرنگ سے شورم پر کھڑی دس سے زائد نئی گاڑیوں اورٹریکٹر کو گولیاں لگنے سے شیشے ٹوٹ گئے اورگاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم ہم شورم مالکان اورملازمین معجزانہ طورپرمحفوظ رہے ۔
ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے فائرنگ کی آواز سنتے ہی ریلوے ٹریک پرتعینات ایف سی اورپولیس کے اہلکاران موقع پر پہنچ گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی پولیس نے واقعے کامقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی۔
ڈیرہ مراد جمالی شوروم پر فائرنگ سے 10 قیمتی گاڑیاں تباہ
وقتِ اشاعت : June 18 – 2017