کوئٹہ: طلباء تنظیموں کے زیر اہتمام بھوک ہڑتالی کیمپ کو 40دن ہوگئے جسمیں بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ سینئر ممبر ڈاکٹر۔
عاطف بلوچ عاطف بلوچ ایوب بلوچ بی ایس او پجار کے صوبائی نائب صدر کریم بلوچ عزیز بلوچ پی ایس ایف کے ملک انعام کاکڑ ظہیر احمد ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ناظر لطیف ہزارہ حسین ترانی سمیت کارکنان کے کثیر تعداد نے شرکت کی کیمپ پر عوامی نیشنل پارٹی کچلاک کے کارکنان نے اظہار یکجہتی کیا اور اپنے حمایت کا یقین دلایا ۔
اس موقعے پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا بھوک ہڑتالی کیمپ کو چالیس دن ہوگئے لیکن تمام تر ادارے مکمل طور پر بے حسی کا شکار ہے یونیورسٹی انتظامیہ کی پشت پناہی صرف اپنے کرپشن کو چھپانے کے لئے کیا جارہا یے ۔
انہوں نے کہا کہ ادارہ تعلیمی تحقیقی حوالے سے مکمل طور پر مفلوج ہے یونیورسٹی انتظامیہ تعلیمی بہتری کے دعوے کر رہی ہے لیکن حقیقی حوالے تعلیمی تحقیقی حوالے سے مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی یے فیل اور پاس کرنے پر صرف فیس لیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارہ احتجاج جاری رہے گی۔
طلباء تنظیموں کے زیر اہتمام بھوک ہڑتالی کیمپ کو 40دن ہوگئے
وقتِ اشاعت : June 19 – 2017