|

وقتِ اشاعت :   June 20 – 2017

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے جیونی بازار میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک بحریہ کے دو جوانوں کی شہادت اور دیگر کے زخمی ہونے کے واقعہ پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر اس قسم کی اوچھی حرکتوں سے صرف اپنے بیرون ملک بیٹھے آقاؤں کو خوش کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ ان کے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہونے دےئے جائیں گے اور انہیں جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سیکورٹی اہلکار قوم کے محسن ہیں ان کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملک اور قوم کے دشمنوں کا آخری حد تک بیھجا جائے گا وزیراعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔