|

وقتِ اشاعت :   June 20 – 2017

گوادر :  سول ایوی ایشن گوادر نے گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ یکم جولائی سے تیس جولائی تک ہر قسم کی آپریشنل کیلئے بند کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ۔ گوادر ایئر پورٹ کی رن وے و دیگر ایریا کی توسیعی کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے گوادر کی رن وے و دیگر اہم پارکنگ ایریاز کی توسیعی کیلئے ایک ماہ تک تمام آپریشن یکم جولائی سے تیس جولائی تک بند کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ۔ واضح رہے کہ گوادر سے ہفتہ وار انٹر نیشنل پرواز بھی بند رہے گا ۔

جس سے اہل علاقہ جو کہ مسقط عمان کا سفر بذریعہ پی آئی اے کرتے ہیں متاثر ہوں گے ۔ گوادر کے قریبی علاقے پسنی اور جیونی میں انٹر نیشنل نوعیت کی رن وے و بلڈنگ موجود ہیں لیکن حکومت اور سول ایوی ایشن نے ان کو بروئے کار لانے کیلئے احکامات جاری نہیں کئے ۔ جس سے اہل علاقہ کو شدید سفری مشکلات کا سامنا رہے گا۔