|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2017

قلات: بلوچستان کے علاقہ قلات کے نواحی علاقہ عالی دشت میں قبائلی رہنماء کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کو راکٹ فائر اور شدید فائرنگ ،تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق قلات عالی دشت میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے قبائلی رہنماء کے گھر پر راکٹ حملہ اور شدید فائرنگ کی گئی جبکہ کافی دیر تک دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری رہا ۔جبکہ کسی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔جبکہ مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔تاہم سرکاری سطح پر اس واقعہ کی تصدیق نہ ہوسکی ۔