کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مفاہمت چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے پاکستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کبھی یہ مطالبہ نہیں کیا کہ پاکستان افغانستان میں امن قائم کرے بلکہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی جائے یہ بیان افغان صدر کے پرانے بیان سے ہٹ کرہے جس میں انہوں نے پاکستان پر الزام لگایا تھا کہ وہ افغانستان کے خلاف ایک غیر اعلانیہ جنگ میں ملوث ہے ۔حکومت پاکستان نے اس کی سختی سے تردید کی تھی ۔
صدر اشرف غنی کابل میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں افغان امن کونسل کے نئے سربراہ کو متعارف کرا رہے تھے انہوں نے یہ واضح کیا کہ وہ کبھی بھی یہ توقع نہ رکھتے تھے کہ پاکستان افغانستان آ کر امن قائم کر ے گا ۔
واضح رہے کہ افغانستان کے سخت گیر عناصر پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی مفاہمت کے مخالف ہیں اور ہمیشہ الزام تراشی کرتے رہتے ہیں اب صدر اشرف غنی کا تازہ بیان انتہائی اہمیت کا عامل ہے اور سفارتی حلقے اس کو بہت زیادہ اہمیت دے رہے ہیں ۔
افغانستان پاکستان سے امن معاہدہ چاہتا ہے دوسری جانب افغان حکمرانوں کی یہ رائے ہے کہ طالبان ایک ماہ تک حکومت سے مقابلہ نہیں کر سکتے اگر ان کو بیرونی امداد نہ ملے افغان حلقے پاکستان کی طرف اشارہ کر تے ہیں اس سے قبل صدر اشرف غنی نے خود بھی یہ بیان دیا تھا۔
پاکستان سے کبھی مطالبہ نہیں کیا کہ وہ افغانستان میں امن قائم کرے ،افغان صدر
![]()
وقتِ اشاعت : July 3 – 2017