|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2017

نوشکی: محمد زئی مینگل قبیلہ کے سربراہ سخی دارو خان مینگل ، کلی جمالدینی سے حاجی قادر بخش ، عبدالرحمن مینگل، عبدالمالک سمالانی ، محمد حیات ، حافظ عبدالمنان قدرت اللہ ، نیاز محمد، رضا محمد سمالانی ، نورمحمد حیدر خان، احمد زئی مینگل قبیلہ کے سربراہ سردار عبدالکریم احمد زئی مینگل نے اپنے قبیلہ سمیت بی این پی کے امیدوار حاجی میر بہادرخان مینگل کے حمایت کااعلان کردیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارا قبیلہ بی این پی کے امیدوار حاجی میر بہادرخان مینگل کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر کے 15جولائی کو کامیابی بی این پی کی ہوگی ، اس موقع پر بی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ،سابق صوبائی وزیر حاجی میر بہادر خان مینگل ، سردار غلام سرور مینگل، حاجی میر وزیر خان مینگل ، میر خورشید جمالدینی، ضلعی صدر نذیر بلوچ اور دیگر قائدین کثیر تعداد میں موجود تھے۔

بی این پی کے آفس آنے پر کارکنوں نے سردار عبدالکریم مینگل کا شانداراستقبال کیا، اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ، سردار عبدالکریم مینگل سردار غلام سرور مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی بلوچ قوم وبلوچستانیوں کا حقیقی سیاسی پارٹی ہے 15جولائی بی این پی کی کامیابی ہوگی۔

اس موقع پر عیسیٰ چاہ ڈاک کے قبائلی رہنماء میر امیر جان مینگل نے اپنے ساتھیوں سمیت بی این پی میں شمولیت کااعلان کیا، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مذہبی پارٹی بھی سرمایہ داروں کی پارٹی بن چکی ہے، مذہبی پارٹی حقیقی کارکنوں کی بجائے سرمایہ داروں کو ٹکٹ دیکر نظر یہ کاسودا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بی این پی پیسہ کلچر سرمایہ دار کلچر کی سیاست کی ہمیشہ سے مخالفت کی ہے ، عوام ان نام نہاد مذہبی پارٹی کے سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن دن رات ایک کر کے پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرے جیت انشاء اللہ بی این پی کی ہوگی ۔