کوئٹہ : شہید مادروطن ملک نوید دہوار کی اہلیہ شکیلہ نوید دہوار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شہید ملک نوید دہوار اور ان کے جانثار شہید ظریف دہوار نے اپنی جان کی قربانی دے کر دھرتی ماں کا قرض چکا دیا اور ہمیشہ کیلئے تاریخ میں امر ہو گئے ہیں ۔
شہید ملک نوید دہوار کی شہادت سے میرا سر فخر سے بلند ہے بلوچ سرزمین بانجھ نہیں ہزاروں ملک نوید دہوار جنم لیں گے اور اپنے ساحل وسائل کے دفاع کیلئے جان کی بازی لگا دیں گے ملک نوید دہوار ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایک مشن اور وژن تھا تشدد اور شہادتوں سے بلوچ فرزند کسی صورت اپنی سرزمین کی حفاظت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہو گی ۔
بلوچ مائیں بہنیں بھی سرزمین و قومی تشخص کے بقاء کی جدوجہد میں ہر گز پیچھے نہیں شہادتوں سے ہمیں مزید حوصلہ ملے گا اور ہزاروں بچوں کو دھرتی ماں کیلئے قربان کرنے کا جذبہ اور ولولہ پیدا ہوگا ملک نوید دہوار کے مشن کی تکمیل اور ان کے وژن کو ہر صورت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا یہ قافلہ بڑھتا جائیگا اور اپنے لہو سے سرزمین کا قرض چکاتا رہے گا اس راہ میں مجھ سمیت میرے بچوں کی قربانی کی بھی ضرورت پڑی تو دریغ نہیں کروں گی بلکہ اس پر فخر کرونگی ۔
نوید دہوار نے جان کی قربانی دیکر دھرتی ماں کاقرض چکا دیا، اہلیہ
وقتِ اشاعت : July 12 – 2017