|

وقتِ اشاعت :   July 13 – 2017

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہیں عوام نے منتخب کیا ہے اوروہ سازشی ٹولے کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 1937 سے ہمارا آبائی کاروبار ہے، ہمارے خاندان نے سیاست سے کچھ نہیں کمایا البتہ کھویا بہت کچھ ہے، ان کے اورشہباز شریف کے کسی بھی دور کی کرپشن کا کوئی ثبوت ہے تو اسے سامنے لایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ضمیر اور دامن صاف ہے، ملک میں اربوں کے منصوبے لگ رہے ہیں لیکن کوئی بد عنوانی ثابت نہ ہوئی۔

جے آئی ٹی رپورٹ ذاتی کاروبارکے بارے میں مفروضوں، الزامات اور بہتانوں کا مجموعہ ہے، رپورٹ میں استعمال کی گئی زبان سے بدنیتی عیاں ہوتی ہے، ہم نے استعفے کا مطالبہ کرنے والوں کے مجموعی ووٹوں سے زیادہ ووٹ لیے، انہیں عوام نے منتخب کیا ہے اور وہ سازشی ٹولے کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔