گوادر : ایرانی سمندری فورس کی پاکستانی حدود میں کاروائی ۔ 12 ماہیگیروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ ان کی کشتیاں بھی اپنے ساتھ ضبط کرکے لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جمعتہ المبارک کے روز ایرانی سمندری فورس کی جیونی میں پاکستانی حدود کے کھلے سمندر میں کاروائی کرکے تین کشتیوں کو عملے کے ساتھ پکڑ کر اپنے ساتھ لے گئے۔ گرفتار ماہیگیروں کا تعلق گوادر کے ساحلی شہر جیونی و گردو نواح سے بتایا جاتا ہے۔
کشتیوں کے مالکان عرفان علی ولد عبدالقادر، قمبر علی ولد الٰہی بخش اور سعید احمد ولد قادر بخش نامی افراد کے بتائے جا رہے ہیں۔ مذکورہ کشتیوں کو عملے کے ساتھ ایرانی سمندری فورس نیرو دریائی نے پکڑ لئے ہیں ۔ گرفتار ماہیگیروں کو ایران کے ساحلی شہر چاہ بہار منتقل کر دیئے گئے ہیں ۔ جبکہ ان کے کشتیوں کو جال و انجنوں سمیت بحق ایرانی سرکار ضبط کر دیا گیا ہے۔
ایرانی سمندری فورس کی پاکستانی حدود میں کارروائی
وقتِ اشاعت : July 22 – 2017