|

وقتِ اشاعت :   July 31 – 2017

کوئٹہ: ضلع آواران کے علاقے گیشگور میں سیکورٹی فورسز کے ایک مقابلے میں چار حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے صدر مقام سے 65کلو میٹر دور یونین کونسل گیشگور کے علاقے چیمبرمیں مسلح افراد نے فورسز پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں چار افراد مارے گئے، تاہم سیکورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ کے بعد لاشوں کو لیویز نے ہسپتال منتقل کر دیئے جہاں ہلاک ہونے والوں کی شناخت شاکر، عبدالمجید، محمد صادق اور محمد حاصل کے نام سے ہوئی، حملہ آوروں کا تعلق کینچی ضلع آواران سے ہیں ۔

آن لائن کے مطابق فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں صحبت پور، ڈیرہ بگٹی، پیر کوہ، پیر سوری میں سرچ آپریشن کے دوران دو فراری کیمپوں کو تباہ کر کے وہاں سے بھاری مقدارمیں دھماکہ خیز مواد، ریمورٹ کنٹرول بم، میزائل ، فیوز اور اسلحہ ایمونیشن برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ۔

یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق فرنٹیئر کو ر اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں، صحبت پور، ڈیرہ بگٹی، پیر کوہ اور پیر سوری میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران دو فراری کیمپوں کو تباہ کر کے وہاں سے 32 کلو گرام بارودی مواد دو ریمورٹ کنٹرول بم ، میزائل، فیوز ، اسلحہ ، ایمونیشن، مختلف نقشے اور دیگر مواد برآمد کر کے قبضے میں لے لیا تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔