|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2017

کراچی : یونس آباد میں قائم بحریہ ماڈل اسکول کے پرائمری اور بوائز ونگ کا افتتاح ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھےجبکہ کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ ماڈل اسکول کے قیام کا مقصد کم سہولیات والے علاقوں کے بچوں کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

بحریہ ماڈل اسکول میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹریز اور لائبریری بھی تعمیر کی گئی ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نےبتایا کہ بحریہ ماڈل اسکول کے دوسرے فیز کی تکمیل کے بعد طلبہ کی گنجائش 700 سے بڑھ کر 1500 ہو گئی ہے۔

بحریہ ماڈل اسکول کے تیسرے فیز کا کام جاری ہے جس کے مکمل ہونے پر طلبہ کی گنجائش 7500 ہو جائے گی۔

تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تعمیر وطن بالخصوص تعلیمی میدان میں پاک بحریہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ حکومت سندھ پاک بحریہ کے تمام فلاحی منصوبوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔