|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2017

برلن : بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اخبارات میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کی گیارویں بھرسی کے مناسبت سے جرمنی کے صوبے برانڈنبرگ کے دارالحکومت پوٹسڈام کے علاقے لوہیزں پلاٹز میں 20سے 25 اگست تک آگاہی مہم چلائی جائیگی۔

جس میں کوشش کی جائیگی کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بلوچستان کے صورتحال سے آگاہ کیا جائے جبکہ 26 اگست کو شہید نواب اکبر خان بگٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک سیمینار منعقد کی جائیگی اور بلوچستان میں ہونے والے مظالم کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہی دی جائے گی۔

سیمینار کے بعد بلوچستان میں ہونے والے مظالم اوفورسز کی کاروائیوں میں عام و نہتے لوگوں کے قتل و اغواء کے خلاف برلن کے سیاحتی مقام برانڈن برگر ٹور پر دن 4 بجے سے لیکر 6 بجے تک ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا تاکہ بلوچستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جا سکے۔

بی آر ایس او کے ترجمان نے کہا ہے کہ 20 سے 26 اگست تک بی آر پی اور بی آر ایس او کی جانب سے سوشل میڈیا میں کمپین بھی چلائی جائے گی جس میں ShaheedNawabAkbarBugti# کے ہیش ٹیگ کو استعمال کیا جائے گا۔

تمام سوشل میڈیا صارفین کمپین میں حصہ لیتے ہوئے ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کو خراج عقیدت پیش کریں اور بلوچستان میں دہشتگردی کو اجاگر کرتے ہوئے بلوچستان کی صورتحال کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ اگاہی پھیلائے۔ترجمان نے بی آر ایس او کے تمام زونوں کو تاقید کی ہے کہ 26 اگست کو اپنے اپنے علاقوں میں شہید اکبر خان بگٹی کی گیارویں بر سی کے مناسبت سے تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کرتے ہوئے ڈاڈائے قوم کو بھرپور خراج تحسین پیش کریں۔