|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2017

خضدار:  ایم 8خضدار رتوڈیرو قومی شاہراہ کا افتتاح وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کریں گے ۔ 

یہ بات وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے دورہ کرخ کے موقع پر کیا انہوں نے کہاکہ ایم 8ونگو کھوڑی سیکشن جو کہ خضدار ٹو رتوڈیروہ تک بن رہی ہے کل میں نے وزیراعظم پاکستان سے اس روڈ کے جلد مکمل ہونے کے بار ے میں گفتگو کی۔ 

اس شاہراہ کا منصوبہ بہت جلد پائیہ تکمیل کو پہنچ جائیگا ۔ جس کے افتتاح کے لئے میں وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو ساتھ لیکر خضدار آؤنگا اور اس کا ہم ساتھ افتتاح کریں گے۔