کوئٹہ: صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور (جوڈیشل سیکشن) کے ایک حکمنامہ کے مطابق دفعہ 144کے تحت محرم الحرام کے دوران دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے آتش بیاں مقررین کے بلوچستان میں داخلہ پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔
ان مقررین میں اہل تشیع کے ذاکر مشتاق (لاہور/پنجاب)سید رضا حسین شاہ ، مولانا اسد رضا بلہاری اور علامہ حامد موسوی ( راوالپنڈی/پنجاب) ریاض حسین، ذاکر نوید عاشق (لاہور/پنجاب)علامہ ذاکر عباس(ملتان/پنجاب)قمر حیدرنوید( سرگودھا/پنجاب) ذاکر احمد حسن ( اسلام آباد/پنجاب)ذاکر آعا فدا حسین(گجرات/پنجاب) کفایت حسین ( آزاد کشمیر) مولانا محمد شاہ ترابی (ڈیرہ غازی خان /پنجاب) حافظ گلفام( ملتان/پنجاب) عامر حسین ( لاہور/پنجاب) علی حسین ( اوکاڑہ/پنجاب) غلام محمود عباس، علامہ باقر علی باری ،
مولانا سید شفیع حسین شاہ ( کراچی/سندھ)مولوی اسد رضا ڈھیڈی، مولوی غلام قمبر کھوسو( دادو /سندھ) ذاکر اشرف حسین شاہ( کراچی/سندھ) ذاکر خادم حسین ( لاڑکانہ/سندھ)، مولانا محمد عالم موسوی، مولوی علی بخش بھنڈرو( سکھر/سندھ) پروفیسر عبدالحکیم بوتراب(حیدرآباد/سندھ)ذاکر محمد صالح ، ذاکر عبدالمعین جعفری ( خیرپور/سندھ) مولوی حاتم علی شاہ (شکارپورٌسندھ) علامہ حبیب حیدرعابدی (کراچی) علامہ مجاہد علی مشہدی( خیر پور/سندھ) علامہ ناصر علی قلندری(سندھ) کے علاوہ اہل سنت کے مولانا عبدالسیفور، مولانا احمد لدھیانوی،مولانا مسعود الرحمن عثمان، ڈاکٹر عابد جیلانی، مولانا اکرم اللہ مجددی (لاہور/پنجاب) مولانا یوسف مجاہد(اٹک/پنجاب) مولانا عبدالغفور حقانی( ملتان/پنجاب) مولانا معاویہ اعظم ،
مولانا عالم طارق، مولانا عبیدالرحمن( جھنگ/پنجاب)، مولانا الیاس گھمن( فیصل آباد/پنجاب) مولانا عبدالعزیز خطیب ، مولانا فاروق معاویہ( اسلام آباد) مولانا عبدالرؤف، مولانا عبدالحمید وٹو( گوجرانوالہ/پنجاب) مولانا مسعود رضا ( ساہیوال/پنجاب) محمد اشفاق (بھکر/پنجاب) مولانا مسعود رانا( چکوال/پنجاب)، مولانا عبدالرؤف(چنیوٹ/پنجاب) شفقت محمود ( گجرات/پنجاب) مولانا عبدالحق (جہلم/پنجاب) اسلام الدین عثمانی( منڈی بہاؤالدین/پنجاب) مولانا عبدالغفور، مفتی فضل اللہ ، مولانا رب نواز حنفی،
مولانا اورنگزیب فاروقی (کراچی/سندھ) مولانا علی شیر فاروقی (سکھر/سندھ)عبدالحمید لند(خیرپور/سندھ) مولانا خالد محمود سومرو، حافظ علی اکبر، مولوی بدرالدین(لاڑکانہ/سندھ) حافظ محمد جان عابد بروہی، مولوی منیر احمد پہنوار(قمبر/سندھ) مولوی محمد عیسیٰ مہر( شکار پور/سندھ) مولوی غلام سرور سومرو(لاڑکانہ/سندھ) مولوی حافظ رسول بخش ( قمبر/سندھ) اور مولانا عزیز احمدشاہ امروئی(شکارپور/سندھ)شامل ہیں۔
دریں اثناء صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور ( جوڈیشل سیکشن) کے ایک حکمنامہ کے مطابق دفعہ144کے تحت محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور امن وامان کے پیش نظر مختلف آتش بیان اور اشتعال انگیز مقررین کی نگرانی اور انہیں حکماً خاموش رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔
جن میں مولانا مقصود علی ڈومکی( اہل تشعیع) صوبائی جی ایس مجلس وحدت المسلمین( بلوچستان) علامہ محمد ہاشم موسوی ( اہل تشعیع) مرکزی رہنما مجلس وحدت المسلمین ( بلوچستان)طارق احمد جعفری ( اہل تشعیع) صوبائی صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ،علامہ جمعہ اسدی( اہل تشعیع) تحریک جعفریہ ، محمدرحیم جعفری ( اہل تشعیع) رہنما تحفظ عزاداری کونسل، حاجی مولوی محمد رمضان مینگل، صوبائی صدر اہل سنت والجماعت بلوچستان، مولانا ثناء اللہ فاروقی صوبائی جی ایس اہل سنت والجماعت بلوچستان، قاری عبدالولی فاروقی ( دیوبندی)صدر ڈسٹرکٹ کوئٹہ اہل سنت والجماعت ، عبدالقادر لونی ، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوئٹہ ( جے یو آئی/نظریاتی) مولانا عبدالرحیم ساجد( دیوبندی) صوبائی رہنما غلامان صحابہ(کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان ) مولانا محمد رفیق مینگل( دیوبندی) صدر غلامان صحابہ ( کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان) اور مولانا عبدالکبیر شاکر (دیوبندی)صوبائی سیکرٹری اہل سنت والجماعت( کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان/ بلوچستان شامل ہیں۔
صوبائی حکومت نے درجنوں علماء اور ذاکرین کی بلوچستان داخلے پر پابندی عائد کر دی
وقتِ اشاعت : September 23 – 2017