ڈیرہ اللہ یار : جعفر آباد کے علا قے تھا نہ اوستہ محمد میں پو لیس کی زیا دتیو ں اور گھر جلا نے کے وا قع کیخلا ف خواتین نے احتجا جی مظا ہرہ کیا ۔
خوا تین نے قر آن پا ک اٹھا کر اوستہ محمد تھا نہ ایس ایچ او اور دیگر عملہ کیخلا ف نیشنل پریس کلب ڈیرہ اللہ یار کے سامنے احتجا ج کر تے ہو ئے بتا یا کہ گز شتہ روز ایس ایچ او مجید پنجا بی نے ہما رے گا ؤ ں میں گھس کر دھا وا بھو ل دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے گھرو ں کو جلا نا شروع کر دیا جبکہ مز احمت کر نے پر ہما رے دو افراد را جہ خا ن اور گا جی خا ن کو تشدد کر کے گر فتار کر لیا اور ہما رے گھر میں مو جو د چا ر ذاتی مو ٹرسا ئیکلیں ،مو با ئل فو نز اور 25ہزار نقدی زبر دستی لے کر گئے ۔
ان کاکہنا تھا کہ پو لیس نے ہما رے گھرو ں کی چا در اور چا ر دیوا ری کا تقدس پا ما ل کر کے خوا تین اور بچو ں کو شد ید زدو کو ب کیا جبکہ ہم لو گ کھیتی با ڑی کر کے اپنا گزارا کر تے ہیں پو لیس اہلکا رو ں نے بلا وجہ کا روا ئی کر کے ہمیں نقصا ن پہنچا یا ہے ۔
انھو ں نے آئی جی بلو چستا ن سے مطا لبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او اوستہ محمد کیخلا ف کا روائی کر کے تحقیقا ت کرا ئی جا ئے اور ہما رے گر فتار بے گنا ہ افراد کو رہا کیا جا ئے ۔
اوستہ محمد ، پولیس کیخلاف خواتین کا قرآن پاک اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ
وقتِ اشاعت : October 16 – 2017