کوئٹہ : احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب عبدالمجید ناصر نے گاڑیوں کی ٹیکسز کی چالان کی مد میں جمع کی جانے والی رقوم میں خردبرد کے الزام میں گرفتار محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کے دو اے ٹی او زسلیم ،محمد اسحاق اور3 انسپکٹرز محمداکرم ،عبدالغفور اور آصف اقبال کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کے احکامات دے دئیے ۔
گزشتہ روز نیب کی جانب سے گرفتار ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تو نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ عدالت سے ملزمان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے تمام ملزمان کو10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کے احکامات صادر کئے ۔
یاد رہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کے 2اے ٹی اوز محمد اسحاق اور سلیم سمیت 3انسپکٹرز محمد اکرم ،عبدالغفور اور آصف اقبال کو نیشن بینک کی 3شاخوں میں دوران ملازمت گاڑیوں کی ٹیکسز کے چالان کی مد میں جمع کی گئی رقم میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے نیب ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات کادائرہ کار مزید بڑھایاجارہاہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہے ۔
خرد برد کیس ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے گرفتار اہلکار ریمانڈ پر نیب کے حوالے
![]()
وقتِ اشاعت : October 18 – 2017