کوئٹہ: واشک میں ایف سی کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور آفیسر سمیت چار زخمی ہوگئے۔
سیکورٹی حکام کے مطابق واقعہ پنجگور سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ناگ میں سکہ قلات کے مقام پر پیش آیا جہاں ایف سی کے اہلکار نئی چیک پوسٹ بنانے جارہے تھے اس دوران پہاڑی علاقے میں گھات لگائے نامعلوم افراد نے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی حنیف جاں بحق جبکہ میجر منصور سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد ایف سی کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ لاش اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ دیگر زخمیوں کی شناخت سپایہ عصمت، حکمت اور شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔
واشک ،ایف سی قافلے پر حملہ ،ایک اہلکار جاں بحق ،افسر سمیت 4زخمی
وقتِ اشاعت : October 19 – 2017