|

وقتِ اشاعت :   October 24 – 2017

کو ئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے مسلسل غلط روش اور پالیسیوں کی وجہ سے وفاق عدم استحکام کا شکار رہا ہے ۔

70 سالوں سے عوام کے مفادات کے برعکس اشرافیہ نے ذاتی گروہی مفدات کو مقصد بنالیا ، سی پیک مغربی روٹ سے انکار ، فاٹا پشتونخوا انضمام کی راہ میں رکاوٹیں ، پشتونخوا وطن کے وسائل کو زیر دست رکھنے وہ عوامل ہیں جس سے پشتونوں میں احساس محرومی بڑھ رہی ہے ۔

27 اکتوبر کوپشین بازار میں جلسہ عام درپیش چیلنجوں کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گی ، پشتون اولس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملی مشر اسفندیار ولی خان کا تاریخی خطاب سننے اور روان حالات میں ملک اور قوم کے مسائل باخبر رہنے کے لئے بھر پور شرکت کرکے قوم دوستی اور وطن دوستی کا ثبوت دیں ۔

ان خیالات کا اظہا رعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، سید امیر علی آغا ، جمال الدین رشتیا، باری آغا ، چیئرمین شاہ جہان آغا ، نیک محمد طوغی وال ، ملک فدا جان کاکوزئی ، رحمت اللہ کاکوزئی ، ڈاکٹر ملک صاحب جان کاکوزئی ، پائند کاکوزئی ، حاجی باری آکا ، عارف آغا ، شیر علی ، تیمور شاہ آغا ، پائند خان کاکوزئی ، نے سنزلہ درہ پشین رحمت اللہ کاکوزئی کی رہائش گاہ پر اولسی جرگوں ، شمولیتی اجتماع اور ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا ۔

اس موقع پر رحمت اللہ کاکوزئی ، ڈاکٹر ملک صاحب جان کاکوزئی اور عبدالوہاب کاکوزئی کی قیادت میں 35 افراد نے پشتونخوا میپ سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ حاجی بالئی سنزلہ درہ جبکہ سید باری آغا نے کلی حرمزئی میں عشائیہ دیا ۔ دریں اثناء ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام کچلاک میں ضلع کوئٹہ کا اجلاس زیر صدارت سینئر نائب صدر حاجی جبار کاکڑ منعقد ہوا جس میں 27 اکتوبر جلسہ عام بارے غور و خوض ہوا اور جلوس روانگی صبح 8 بجے کچلاک سے روانہ کیا جائے گا ۔

کارکنوں سے حاجی جبار کاکڑ ، حاجی آصف ، ماسٹر خدائیداد ، ملک سنگین ، ملک رحمت ملازئی ، ملک خالد مہترزئی خطاب نے خطاب کرتے ہوئے ساتھیوں پر زور دیا کہ وہ جلسہ کامیابی بارے جدوجہد تیز کردیں ۔

علاوہ ازیں صوبائی قائدین آج ضلع پشین کے زیر اہتمام نگاندہ ، بلوزئی ، خانوزئی ، منزری ، سیمزئی میں شمولیتی تقریبات ، اولسی جرگوں اور ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے ۔