کوئٹہ: سی پیک پروجیکٹ ڈویلپمنٹ اسلام آباد سینٹر آف ایکسلنس کے سر براہ ڈاکٹر سلیم جنجوعہ نے کہا ہے کہ حکومت ون بیلٹ ون روڈ اور سی پیک کے حوالے سے اب تک ہونیوالے اقدامات کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے اور انڈسٹری سیکٹر میں لوگوں کو راغب کر نے کے لئے13 نومبر کو کوئٹہ میں ایک روزہ ورکشاپ منعقد کر رہی ہے جس میں منصوبے سے متعلق اعلیٰ حکام مختلف اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں کو شامل کر کے لوگوں کو تفصیلات سے آگاہ کرینگے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر ز اینڈ سمال انڈسٹری کے دورے کے موقع پر شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر سی پیک پروجیکٹ ڈویلپمنٹ کے نمائندے وجاہت رحمان، ایسوسی ایٹ پی اینڈ ڈی ظہور اور ایسوسی ایٹ سی پیک اسلام آباد کے نمائندے عدنان کے علاوہ کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسٹری کے سینئر نائب صدر عبدالباقی کاکڑ، محمد آصف ترین، جاوید رحیم پراچہ، حاجی ابراہیم سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ سی پیک منصوبہ وفاق کا نہیں بلکہ تمام اسٹیک ہولڈر ز اور اب اس پر جو کام ہو رہا ہے اس کوہم سب نے مل کر کرنا ہے ہم صوبائی حکومت کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور دیگر نمائندوں سے کوارڈینیشن کر کے اس پروگرام اور منصوبے کو آگے بڑھا رہے ہیں کیونکہ پہلے مرحلے میں توانائی اور انفراسٹرکچر پر توجہ دی جا رہی ہے ۔
کیونکہ جب تک آپ کے پاس مضبوط رابطوں کے لئے انتظامات نہیں ہونگے تو اس وقت تک اس منصوبے کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا اور تمام منصوبوں کے حوالے سے پائٹس کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں اور اب بیوٹمز بھی بلوچستان میں سی پیک کے حوالے سے ڈویلپمنٹ کر نے جا رہی ہے تاکہ مختلف لوگوں کو اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں اور سہولیات فراہم کر ے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ منصوبے کے حوالے سے نیا آئیڈیازکو ڈویلپ کر کے لو گوں کے سامنے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ49 ملین ڈالر کے اس منصوبے میں پہلے مرحلے میں انرجی، انفراسٹرکچر کو مضبوط بنا نے کے لئے کام کیا جا سکے تاکہ سپلائی چھین کو بہتر بنائے جا سکے ۔
معاشی سسٹم بھی بہتر اور انرجی کے منصوبوں پر کام کر کے توانائی کے شارٹ فعال کو دور کیا جا سکے اور پہلے مرحلے میں ہائیڈرل کو ترجیح دیتے ہوئے کول پاور پلانٹ پر کام کا آغاز کیونکہ یہ دو سال سے کم عرصے میں بھی تیار ہو جا تے ہیں سی پیک کے مشرقی، مغربی اور وسطی روٹ کو تمام علاقوں سے منسلک کیا جائیگا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبے سے چائنا کے مغربی علاقوں کو ترقی دی جا رہی ہے جس سے بہت سے ملکوں کو فائدہ ہو گا انہوں نے کہا ہے کہ اب تک ہونیوالی پیشرفت میں بہت سے معاملات کافی حد تک آگے بڑھ چکے ہیں اور مختلف منصوبے مختلف مراحل ہے ترقی کے لئے پیسا اورجدید ٹیکنا لوجی کی ضرورت ہے اب امریکہ اور آسٹریلیا بھی زراعت کے فروغ کو یقینی بنانے کے لئے سی پیک کو ترجیح دے رہے ہیں ۔
ہماری کوشش ہے کہ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال ، وفاقی سیکرٹری پلاننگ کمیشن سی پیک کے پروجیکٹ کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز چائینز ہر بن شعبے کے ماہرین اور بلوچستان سے سیکرٹری صنعت وپیدوار اور دیگ اسٹیک ہولڈروں کو13 نومبر کو ہونیوالی ایک روزہ ورکشاپ میں بلائے تاکہ وہ بلوچستان کے بزنس مین اور سرمایہ کاروں کے علاوہ تاجر برادری کو اور چیمبر آف کامرسکے نمائندوں کوسی پیک کے حوالے سے اب تک ہونیوالی پیشرفت کے حوالے سے آگاہی دیں ۔
ان کی صلاحیتوں اور استعداد کو بڑھانے میں معاونت کرسکے اور ان کی تجاویز کی روشنی میں منصوبوں میں آگے بڑھ سکیں انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک کو اوپن کر دیا گیا ہے اب تک مکمل ہونے اور منصوبوں کی صحیح تفصیلات سے آگاہی دی جا سکے اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے مختلف حوالوں سے سوالات کئے اور تجاویز دی ۔